پی پی قائدین نے جمہوریت کی حقیقی خدمت کی،ایڈون سہوترا

پی پی قائدین نے جمہوریت کی حقیقی خدمت کی،ایڈون سہوترا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے اقلیتی رہنما ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ جمہوریت کی حقیقی معنوں میں خدمت بھٹو شہید کے خاندان اور پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ہی کی ہے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ پیپلز پارٹی نظریہ پاکستان اور قرارداد پاکستان کی حقیقی معنوں میں علمبردار ہے پیپلز پارٹی پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنا کر دم لے گی۔ شہید بھٹو اور شہید بی بی نے پرامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان بنانے کے لئے طویل جدوجہد کی اوراس جدوجہد کے نتیجے میں انہیں اپنی جان کا نذرانہ دینا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی کی جدوجہد و قربانیوں کی وارث ہے۔

پیپلز پارٹی ہر حالت میں عوامی حقوق، جمہوریت اور رواداری کے لئے آواز اُٹھاتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -