بزرگان دین کے مزارات کا تحفظ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے،بلال میر

  بزرگان دین کے مزارات کا تحفظ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے،بلال میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) جمعیۃ علما ء اسلام کے مرکزی رہنمابلال میر نے کہا ہے کہ عمر بن عبد العزیز کی قبر کی بے حر متی کے واقعہ پر دل دکھی ہے،صحابہ کرام،اہل بیت اطہار،تباتابعین،بزرگان دین کے مزارات کا تحفظ کرنا پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے، حکومت پاکستان او آئی سی سے واقع کی تحقیقات کرا کر مجرموں کو کیفر کرادر تک پہنچانے پر زور دے۔

ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے جے یو آئی کے رہنما حاجی منظور خان آ فر یدی اور جے ٹی آئی کے مرکزی رہنما حا فظ عبدالرحمن و دیگر پار ٹی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ مقد س ہستیوں کی بے حر متی کرنے والے کسی طرح انسان کہلانے کے حق دار نہیں عمر عبدالعز یز ں کی قبر کی بے حرمتی کرنے پرپو ری امت مسلمہ غمگین اور سر اپا احتجاج ہے،شام کی حکومت اس شرمناک واقعے سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی اس طرح کے واقعات سے فرقہ ورانہ نفرت میں اضافہ ہو گا اس کی براہ راست ذمہ دار بشار لاسد کی حکومت اور اس کے حواری ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کواشتعال دلانے کیلئے کبھی خاکے بناتی ہے،کبھی مساجد اورمزارات کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچارہی ہے،بین المذاہب ہم آہنگی کے ٹھیکیداراورعالمی امن کے محافظوں کا اس عمل پر خاموش رہنا قابل مذمت ہے۔