دنیا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حالت جنگ میں ہے،سنی تحریک

دنیا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حالت جنگ میں ہے،سنی تحریک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) سنی تحریک کے رہنماؤں سردار محمد طاہر ڈوگر، شریف الدین قذافی، صاحبزادہ عبداللہ ثاقب، علامہ رب نواز جلالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ اور بھارتی درندگی انسانیت دشمنی ہے،دنیا کورونا وائرس مہلک وباء سے نمٹنے کیلئے حالت جنگ میں ہے۔

،اور بھارت، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کیلئے انسانیت دشمن اور جنونیت پر اْتر آیا ہے۔

،بھارتی کواڈکاپٹر کا پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کھلی دہشتگردی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،پاک فوج نے بھارت کے کواڈ کاپٹر کو گرا کر دنیا کو واضع کردیا ہے کوئی غلطی میں نہ رہے،پاک افواج ملک کی زمینی وفضائی اور بحری حدود کا تحفظ کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔

 ،بھارت تعصب پسند دہشتگرد ملک بن چکا ہے جسے اسلام فوبیا ہوگیا ہے،بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلم نسل کشی معمول بن چکی ہے دنیا کی مجرمانہ خاموشی پرگہری تشویش ہے،اقوام متحدہ بھارت سے اپیل یا مطالبہ کرنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤں کو ختم اور کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے سے روکے،ملک کے عوام اپنے بچوں کو بھوکا نہیں مار سکتے لاک ڈاؤن میں اضافہ کیلئے معاشی پیکیج اور غریب کو گھر گھر راشن دینا ہوگا،مزدور چھوٹے بڑے تاجر متحد ہوگئے تو حکومت کے لاک ڈاؤن ناکام ہوجائینگے،غریب کے بچے بھوک سے مرینگے تو وہ کس طرح گھر میں رہ سکیں گے۔ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے ساتھ عوامی فلاح وبہبود کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کرئے،سفید پوش طبقہ بھوکے رہنے پر مجبور ہورہا ہے،فلاحی وسماجی تنظیموں نے غریبوں میں راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا ہے حکومت کے کام فلاحی ادارے کب تک کرینگے،فلاحی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ دن رات غریبوں کو راشن فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ت پر اعتماد روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔(تصویربھی ساتھ ہے)