نوازشریف کی تصویر نے کرائے کے ترجمانوں کی نیندیں حرام کر دیں،عظمیٰ بخاری

نوازشریف کی تصویر نے کرائے کے ترجمانوں کی نیندیں حرام کر دیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ایک تصویر نے دو دن سے کرایے کے ترجمانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔نوازشریف کا پرمسرت اور پرسکون چہرہ بنی گالہ ٹولے سے برداشت نہیں ہورہا۔کرایے کے ترجمان کل سے بدہضمی کا شکار ہیں۔ بیٹیوں کی والد سے محبت یہ بدقسمت نہیں سمجھ سکتے۔کرایے کے ترجمانوں کے ہاضمے کا علاج کسی جادوگرنی کے پاس ہے۔ اخلاقی،سیاسی اور ذاتی گراوٹ کا شکار لوگ اپنی خاندانی اور سیاسی تربیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہافواد چوہدری،شہباز گل اور فیاض چوہان کے ساتھ ہمیں دلی ہمدردی ہے۔عمران مافیا نوازشریف کی فوٹو لیک کرکے خود ہی اذیت میں مبتلا ہوا ہے۔

 نوازشریف کی ایک تصویر ٹڈی دل ٹولے پر پہاڑ بن کے ٹوٹی ہے۔نوازشریف کے شیر اپنے قائد کی تصویر دیکھ کرکل سے خوشی سے نہال ہیں۔شہبازشریف تین سالوں سے جعلی احتساب کے ادارے نیب کا سامنا جرات سے کررہے ہیں۔ٹڈی دل وزیراعظم پارلیمنٹ حملہ کیس اور ہیلی کاپٹر کیس میں رپوش ہیں،اور اب تو ادویات، آٹا،چینی چور بھی ثابت ہو کیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے جعلی چیئرمین پر اب چینی چوری،آٹا چوری اوربجلی چوری کے ٹھپے لگ چکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -