آٹا چینی کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے،عزیز الرحمن چن

آٹا چینی کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ آٹا چینی کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، تحریک انصاف کی حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام مہنگائی کے جن کے ہاتھوں خوار ہو رہے ہیں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ آنا حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت گومگوں کی شکار ہے اُس کے پاس ملک کے مسائل حل کرنے کا ویژن نہیں۔ تحریک انصاف نے بیڈ گورننس کی بدترین مثال قائم کی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا ہے حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کو کنٹرول نہیں کر سکی اپوزیشن جماعتوں کو بلیک میلنگ سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے عمران خان کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -