لا اینڈ آرڈر کی صورتحال قابو سے باہر ہو چکی ہے،چوہدری اسلم گل

لا اینڈ آرڈر کی صورتحال قابو سے باہر ہو چکی ہے،چوہدری اسلم گل

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چوہدری محمد اسلم گل سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی پنجاب،خالد بٹ ممبر صوبائی کونسل،انجم بٹ ممبر صوبائی کونسل،جنرل سیکرٹری لاہور ڈسٹرکٹ تھری محمد اسلم پرویز گڑا،مرزا اظفر حسین انفارمیشن سیکرٹری لاہور ڈسٹرکٹ تھری،صدر زون 166صداقت شیروانی،معین احمد بٹ انفارمیشن سیکرٹری پی پی 166، انور انصاری ڈپٹی سیکرٹری، وحید لودھی سینئر نائب صدر، شیخ عبد الرزاق، اشفاق بٹ صدر یوسی 228،عامر سہیل بٹ سابق صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نے چوھدری عاطف رفیق صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ تھری کے گھر پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ایک مشترکہ بیان میں کہاگیاہے کہ پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہے، ریاست مدینہ کے دعویدار اگر حالات قابو نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے کر حکومت عوام کے حوالے کردیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -