ملک کو شریف برادران جیسے لیڈرز کی اشد ضرورت ہے،عارف گجر

      ملک کو شریف برادران جیسے لیڈرز کی اشد ضرورت ہے،عارف گجر

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پاکستان سمیت پوری دنیا کے مقبول ترین لیڈر ہیں،پی ٹی آئی کے نا اہل حکمران سابق وزیر اعظم کی ایک تصویر دیکھ کر ہی خوفزدہ ہو گئے،بہت جلد نوازشریف عوام کے ووٹوں کی طاقت سے پھر وزیر اعظم بنیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما عارف گجر نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کورونا ایشو پر عملی اقدامات نہیں اٹھا رہی جس وجہ سے وائرس بے قابو ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا آج عوام کو شریف برادران جیسے قائدین کی شدت سے ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

عارف گجر نے مزید کہا کہ اپنے قائدین کا اشارہ ملتے ہی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -