مولانا غلام محمد سیالوی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مفتی منیب

  مولانا غلام محمد سیالوی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مفتی منیب

  

لاہور(پ ر)مولانا غلام محمد سیالوی ایک طویل عرصہ تنظیم المدارس میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے، انہوں نے شعبہ امتحانات میں اپنی تنظیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اس کو ایک منظم شعبہ بنایا، علاوہ ازیں ملی و دینی خدمات میں وہ ایک معروف شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے، چیئرمین بیت المال کے طور پر طویل عرصہ ذمہ داریاں نبھائیں چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان تا دم مرگ رہے ان خیالات کا اظہارسرپرستِ اعلی تنظیم المدارس علامہ پیر سید حسین الدین شاہ، صدر تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان مفتی اعظم مفتی منیب الرحمن، ناظم اعلیٰ محمد عبدالمصطفی ہزاروی، نائب ناظم اعلی صاحبزادہ محمد عثمان افضل قادری، سینئر نائب صدر صاحبزادہ سید ارشد سعید کاظمی،ممبر مجلس عاملہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، امتحانی بورڈ کے اراکین شیخ الحدیث مولانا عبدالستار سعیدی مفتی محمد الیاس رضوی اشرفی مولانا صابر حسین نورانی مولانا حافظ محمد اسحاق ظفر صاحبزادہ ڈاکٹر مظہر فرید شاہ مولانا محمد نعیم بابر مدنی پروفیسر عون محمد سعیدی مصطفوی مجلس عاملہ اور دیگر عہدیداران و اراکین نے تعزیتی بیان میں کیا۔

تنظیم المدارس کے مرکزی دفتر میں انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ اور مرحوم کے خاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -