تبدیلی والوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا،سجاد نذیر

  تبدیلی والوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا،سجاد نذیر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نظریات کی سیاست کی ہے اور جمہوریت کیلئے جانیں دی ہیں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے غریب آدمی خودکشیوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کی وباء پر اقدامات کرنے کی بجائے ہائپ پیدا کیا جا رہا ہے جس سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہو رہا ہے۔

 ذخیرہ اندوز بھی متحرک ہو گئے ہیں اور عام استعمال کی چیزوں کی قلت بھی ہو رہی ہے حکومت کی عملداری کہیں نظر نہیں آ رہی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -