بجٹ میں کاشتکاروں،تاجروں کو تاریخی ریلیف ملے گا،شاہد صدیق

بجٹ میں کاشتکاروں،تاجروں کو تاریخی ریلیف ملے گا،شاہد صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ بجٹ میں کاشتکاروں اور تاجروں کو تاریخی ریلیف ملے گا،گند م کے بحران کاکو ئی خد شہ نہیں پنجاب حکومت نے بھاری مقدر میں گندم خرید نے کا حد ف عبور کر لیا ہے،ڈ یڈی دل کے حملے سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت ہر حوالے سے الر ٹ ہے۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) سیا سی طور پر یتیم جماعت ہے جس کا کو ئی سربراہ نہیں شہبازشریف خو د کو مسلم لیگ کا وار ث کہتے ہیں جبکہ دو سری طر ف مریم صفدر اور نواز شریف خود کو مسلم لیگ کا وار ت تصور کر تے ہیں لیگی رہنما ء کنفیوز ہیں کہ وہ کس کا سا تھ دیں شر یف خاندان کی آپس کی لڑا ئی کے باعث ٹھیکیدار تر جمان لیگی کمان سنبھا ل کر حکومت پر تیر اندازی کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن کی چیخ و پکار صر ف اور صر ف اپنی کر پشن سے تو جہ ہٹانے کیلئے ہے۔ شر یف فیملی اور آ صف زرداری فیملی کی سیا ست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے۔ نیب غیر جانبدار ادارہ ہے نیب بارے لیگی رہنما ؤ ں کی بیان بازی قا بل افسو س اور قا بل مذمت ہے۔