انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ٹیلی کانفرنس کل ہو گی، قومی کھیل کی سرگرمیوں کی بحالی کا امکان

    انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ٹیلی کانفرنس کل ہو گی، قومی کھیل کی سرگرمیوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کاٹیلی کانفرنس اجلاس (کل) منگل کو ہو گا۔ ٹیلی کانفرنس میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی پر بات ہو گی،کوورنا وائرس سے معطل سرگرمیوں کی بحالی کا پلان اور طریقہ کار بھی طے کیا جائیگا، اراکین نئے مجوزہ انٹرنیشنل ایونٹ کیلنڈر اور وینیوز پر اپنی تجاویز دیں گے۔شرکا ء ٹیلی کانفرنس میں ڈومیسٹک ہاکی اور ٹریننگ منصوبہ بندی کے بارے بتائیں گے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے بتایاکہ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر کے ساتھ ہمارے باقاعدگی سے رابطے جاری ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن دو، تین ایونٹس پاکستان کو بھی الاٹ کریں جس سے پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کو فروغ حاصل ہو، کرونا وائرس کی وباء کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پوری دنیا پریشان ہے اور لاکھوں کی تعداد میں اموات ہو چکی ہیں اور اس سے بچانے کا ایک ہی واحد حل ہے کہ احتتاطی تدابیر پر عمل کیا جائے اور کھلاڑی اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں۔