عمر اکمل کی سزا کیخلاف اپیل، سپریم کورٹ کے سابق جج انڈی پینڈنٹ ایڈ جیوڈ یکٹر مقرر

عمر اکمل کی سزا کیخلاف اپیل، سپریم کورٹ کے سابق جج انڈی پینڈنٹ ایڈ جیوڈ یکٹر ...

  

لاہور: (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ سے میچ ڈالنے والے عمر اکمل کے کیس کی سماعت سابق جج سپریم کورٹ فقیر محمد کھوکھر کریں گے۔ضابطے کی خلاف ورزی پر تین سالہ پابندی کا شکار عمر اکمل کے کیس کی سماعت کے لیے سابق جج سپریم کورٹ جسٹس فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے، اس اپیل کی سماعت کے لیے تاریخ کا تعین انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کے کرکٹ کھیلنے پر انٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے سبب تین برس کی پابندی عائد کی گئی ہے، کرکٹر نے پابندی کو چیلنج کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -