دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج

دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق پی سی بی حکام سے کیمپ میں کھلاڑیوں کی حتمی تعداد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔چیف سلیکٹر وہیڈ کوچ مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی کے اراکین سے رابطہ کرکے کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کرنے کا کہا ہے۔ذرائع کے مطابق تمام سلیکٹرز کو اپنی فہرست تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ سمیت ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل 21کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی رائے مانگی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فوادعالم،عمر ان خان سینئر،محمد موسی،خوشدلشاہ،عمادبٹ،محمد حفیظ،شعیب ملک،محمد عامر اور وہاب ریاض کے نامو ں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان بدھ کو متوقع ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -