میری پہچان گانے”کالا جوڑاپا“ سے ہوئی،ملکو

  میری پہچان گانے”کالا جوڑاپا“ سے ہوئی،ملکو

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف گلوکار ملکو نے کہا ہے کہ ان کی پہچان گانے”کالا جوڑاپا“ سے ہوئی، آج میں جو کچھ بھی ہوں ماں کی وجہ سے ہوں۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا تاہم بہت سے لوگ کہتے تھے کہ وہ گلوکار نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ میں ایک محنتی انسان ہوں اس لئے اپنے مقصد کے حصول کے لئے شروع سے ہی بہت محنت کی یہاں تک کہ مزدوری بھی کی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے میوزک کی کوئی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی، ان کے بہت سے گانے دوسرے گلوکاروں نے بھی گائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکو نام انٹرنیٹ کی دین ہے،اللہ تعالٰی سے جو مانگا ملا۔

،اپنے سکول سے بہت یادیں وابستہ ہیں،ان کی نظر میں اپنے استاد کی بہت عزت اور مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی ا?واز میں درد پیدا کرنے کے لیے محبت کی،جس سے محبت کی اسی سے شادی بھی کی۔

مزید :

کلچر -