کرونا نے ہر شعبہ کو شدید نقصان پہنچایا، اداکارہ آفرین
لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر آفرین نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں جلد اس وبا سے نجات عطاکرے۔آفرین نے کہا کہ شہرت کے حصول کے لئے شارٹ کٹ نہیں اپنایا ماڈلنگ کے شعبے میں ابھی بہت کچھ کر نا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ماڈلنگ میں آئی ہوں ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ معیار سے ہی انسان کی عزت ہے۔ آفرین نے کہاکہ میں راتوں رات شہرت کی بلندی حاصل کرنے کیلئے کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتی جس سے میرا امیج متاثر ہو۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہو رہی ہے لیکن میں واضح کردینا چاہتی ہوں کہ معیار میر ی اولین ترجیح ہو گی۔