اداکارہ صبا قمر انسٹاگرام پر زیادہ فالورز کی دوڑ میں شامل

اداکارہ صبا قمر انسٹاگرام پر زیادہ فالورز کی دوڑ میں شامل

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صبا قمر کے انسٹاگرام پر 3 ملین یعنی 30 لاکھ فالوورز ہوگئے جس کے بعد وہ بھی اْن پاکستانی فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔صبا قمر نے صارفین کو بھی یہ اطلاع دی اور ان سب کا شکریہ ادا کیا جو انہیں فالو کرتے ہیں۔واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی فہرست میں اداکارہ ایمن خان سب سے آگے ہیں۔

جن کے اِس وقت 60 لاکھ سے زائد انسٹاگرام فالوورز ہیں۔اِس فہرست میں دوسرے نمبر پرماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز ہیں۔تیسرے نمبر پرعائزہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 58 لاکھ فالوورز ہیں۔صبا قمر کے فالوورز کی تعداد اگرچہ تیس لاکھ ہے لیکن پھر بھی صارفین نے ان سے سوال کیا ہے کہ وہ بہت سے فنکاروں کی نسبت پیچھے کیوں ہیں۔

مزید :

کلچر -