کاپی رائٹ کی خلاف ورزی،پی ٹی وی کا یوٹیوب چینل بند

  کاپی رائٹ کی خلاف ورزی،پی ٹی وی کا یوٹیوب چینل بند

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کا آفیشل یوٹیوب چینل”پی ٹی وی ہوم”کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے بند ہوگیا ہے جسے بحال کرانے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسے کئی ڈرامے ہیں جو پی ٹی وی ہوم اور اس کے سٹیلائیٹ چینل پر نشر ہوئے تاہم پی ٹی وی کے پاس ڈراموں کے ڈیجیٹل رائیٹس نہیں تھے۔ پی ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور متعلقہ لوگوں سے رابطے میں ہیں، گوگل سے بھی رابطہ کیا گیا اور توقع پی ٹی وی ہوم کا یوٹیوب چینل بحال ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سارا مسئلہ دو ڈراموں کی وجہ سے پیش آیا اور کاپی رائٹ کی وجہ سے دبئی کی کمپنی”ڈاٹ ریپبلک میڈیا”کی اسٹرائیک پرآفیشل پی ٹی وی ہوم چینل بند ہوا ہے۔

مزید :

کلچر -