احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بہت ضروری ہے، ہمایو ں سعید
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار ہمایوں سعید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے پھیلاؤکو روکنے کے لئے لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔انسٹاگرام پر ہمایوں سعید نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر میں موجود ہیں، اداکار نے اپنی تصویر کے ساتھ پاکستانی عوام کے لئے ایک معنی خیز پیغام بھی جاری کیا۔تصویر شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ ’پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے بعد ہم سب پر فرض ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کورونا کی کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکیں اور اِس مقصد کے لئے تمام تر حفاظتی اقدامات کریں عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔