دنیا کے 40 گلوکاروں کا عوام میں امید کی کرن پیدا کرنے کیلئے مشترکہ گانا تیار

دنیا کے 40 گلوکاروں کا عوام میں امید کی کرن پیدا کرنے کیلئے مشترکہ گانا تیار

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا کے 40 گلوکاروں نے لوگوں میں امید کی کرن پیدا کرنے کے لئے مشترکہ طور پر ایک گانا تیار کیا ہے۔دْنیا کے 40 فنکاروں کی جانب سے تیار کیے گئے گانے کا عنوان ’وی آر ون‘ اے خدا ہے اور اِس گانے کو کمپوز کرنے والے پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار و موسیقار کاشان آدمانی ہیں جبکہ اِس گانے کی اردو تحریر صابر ظفر نے لکھی ہے اور انگریزی تحریر بابر شیخ نے لکھی ہے۔پاکستان میں ’اے خدا‘ کو یوٹیوب پر ڈریم اسٹیشن پروڈکشن کے بینر تلے جاری کیا گیا ہے، اِس گانے میں پاکستان سمیت دْنیا کے 40 فنکاروں، گلوکاروں اور موسیقاروں نے اپنی آوازکا جادو جگایا ہے۔’وی آر ون‘ اے خدا میں پاکستان، امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور برازیل کے گلوکاروں نے اپنی آواز کے ذریعے اس مشکل گھڑی میں دنیا بھر کے لوگوں میں امید پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اگرچہ اِس گانے میں پاکستانی گلوکارں اور موسیقاروں کی تعداد زیادہ ہے لیکن دیگر ممالک کے بھی ایک سے زائد فنکاروں نے اِس گانے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔منٹ 23 سیکنڈز پر مشتمل اِس گانے کو اب تک یوٹیوب پرہزاروں افراد سْن چکے ہیں۔’وی آر ون‘ اے خدا کو سْننے والوں کا کہنا ہے کہ اِس گانے کا سْنتے ہی دل میں ایک اْمید پیدا ہو رہی ہے کہ خدا ہمارے ساتھ ہے اور وہ ہمیں جلد ہی اِس آزمائشی وقت سے نکال دے گا۔

مزید :

کلچر -