انڈسٹری میں تبدیلی نئے فنکاروں کے ذریعہ لائی جاسکتی،رزکمالی

انڈسٹری میں تبدیلی نئے فنکاروں کے ذریعہ لائی جاسکتی،رزکمالی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل رزکمالی نے کہا ہے کہاہے کہ کرونا وائرس ایک ایسی وبا ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو سدھرنے کا موقع دیا ہے ہم سب کو اس موقع سے فائد اٹھانا چاہیے۔لوگوں کو اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر اپنے رب کو راضی کرنا چاہیے۔فلم انڈسٹری میں تبدیلی نئے اور ٹیلنٹڈ فنکاروں کے ذریعے لائی جاسکتی ہے۔رزکمالی نے کہا کہ ملک میں موجود ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کااستعمال صحیح معنو ں میں نہیں کیاجاتایہی وجہ ہے کہ ہمارے آرٹسٹ بھارت کارخ کرتے ہیں ورنہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -