چیمبر کا کوئی حصہ کسی کے نام سے منسوب نہیں ہونے دینگے،بزنسمین فرنٹ

چیمبر کا کوئی حصہ کسی کے نام سے منسوب نہیں ہونے دینگے،بزنسمین فرنٹ

  

لاہور(کامرس ڈیسک)لاھور بزنسمین فرنٹ کی قیادت نے کہا ھے کہ لاھور چیمبرکی عمارت ممبران لاھور چیمبر کی ملکیت ھے، بکاؤ مال نہیں۔ پیسے کے زور پر اس کے کسی حصہ کو کسی کے نام سے منسوب نہیں ھونے دینگے۔ اگر کسی نے پیسے کے زور پر عام ممبران کی منظوری کے بغیر لاھور چیمبر کی عمارت کے کسی ھال کو غیر قانونی طور پر ممبران کی پیشگی منظوری کے بغیر کسی کے نام سے منسوب کرنے کی کوشش کی تو اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ھوگا۔لاھور بزنس مین فرنٹقتدار میں آتے ھی اپنے منشور کے تحت ایسے تمام غیر قانونی ناموں پر مشتمل ھالز کو ممبران کی منظوری سے بزنس کمیونٹی کیلئے کارھائے نمایاں سرانجام دینے والوں کے نام پر منتقل کردے گا۔

مزید :

کامرس -