40ہزار روپے مالیت انعامی بانڈز کی آج قرعہ انداز ی

40ہزار روپے مالیت انعامی بانڈز کی آج قرعہ انداز ی

  

فیصل آباد (اے پی پی)قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستا ن کے زیر اہتمام 40ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج یکم جون بروزپیر کو ہو گی۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ یہ رواں سال کی 15ویں قرعہ اندازی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7کروڑ50لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 2کروڑ 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 5لاکھ روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں

۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار قرعہ اندازی سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی میں منعقد ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ اس قرعہ انداز ی میں کل 17سو انعامات دیئے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -