200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی16جون کو ہو گی
لاہور(این این آئی)200روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16جون کو ہو گی۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ روپے کے 5جبکہ تیسرے انعام میں 1250روپے کے 2394انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے200 روپے کے مالیت کے اانعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا انعقاد16 جون کو ہوگا۔