ٹیکس وصولیاں،ڈاکو مینٹیشن کو آسان بنایاجائے،او آئی سی سی آئی

  ٹیکس وصولیاں،ڈاکو مینٹیشن کو آسان بنایاجائے،او آئی سی سی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (یواین پی) اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(او آئی سی سی آئی) نے کہا ہے کہ ملک میں کاروباری آسانیوں میں اضافہ، سرمایہ کاری کے فروغ اور ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے ٹیکس وصولیوں میں سہولت اورڈاکو مینٹیشن کو آسان اور بہتر بنایاجائے۔ او آئی سی سی آئی نے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے حوالے سے 68صفحات پر مبنی ٹیکس تجاویز وفاقی حکومت کوبھیجی ہیں۔چیمبر نے کہا ہے کہ مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) کے مقابلہ میں ٹیکس وصولی کی شرح میں اضافہ کیلئے ٹیکس دہندگان کو سہولت اور ڈاکومینٹیشن کے عمل کو آسان بنایاجائے۔ مزید برآں او آئی سی سی آئی نے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کی آسانی کیلئے انکم ٹیکس،ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ورکرز پرافٹ پارٹی سیپشن فنڈ سمیت دیگر وفاقی ٹیکسز کو یکجا کیا جائے جس سے ٹیکس کے نظام کو مزید با سہولت بنانے میں مدد ملے گی۔اس طرح ود ہولڈنگ ٹیکس میں بھی سہولت دی جائے۔
اور وفاقی و صوبائی ٹیکسز کی پورے ملک میں یکساں شرح مقرر کی جائے۔ او آئی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت طویل المدت کے سرمایہ کاری منصوبوں کیلئے ٹیکس کریڈٹ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ درآمدات پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ5.05 فیصد کی شرح کو دو فیصد تک کم کرے۔ اس طرح ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ کیلئے مختلف ذرائع سے پیشہ کمانے والوں کو رجسٹرڈ کرے۔ او آئی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات کمیشن کی تجاویز پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جس سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کے علاوہ سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -