کپاس کی اچھی پیداوار کیلئے توجہ ضروری،ڈاکٹر زاہد محمود

کپاس کی اچھی پیداوار کیلئے توجہ ضروری،ڈاکٹر زاہد محمود

  

ملتان (اے پی پی)ڈائریکٹر سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا ہے کہ کپاس کی بہتر پیداور کے حصول کے لئے اس کی مینجمنٹ پر توجہ بہت ضرروی ہے اسی لئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اچھی دیکھ بھال کے لئے کپاس کے ماہرین سے رابطہ میں رہیں ایسے کاشتکار جنہوں نے اپنی کپاس کی چھدرائی مکمل کر لی ہے اور جڑی بوٹیوں کے تدارک کے بعد وہ ایک بوری ڈی اے پی یا نائٹرو فاس بذریعہ ڈرل وتر حالت میں یا بذریعہ آبپاشی استعمال کریں۔

اور اپریل کاشتہ کپاس کے ایسے علاقہ جات جہاں تھرپس اور سبز تیلے کا حملہ معاشی حد سے تجاوز کرے تو کاشتکار تھرپس کے حملہ کی صورت میں کلورفیناپائر100ملی لٹر مقدار فی ایکڑ 100لٹر پانی میں ملا کرسپرے کریں جبکہ سبز تیلے کے حملہ کی صورت میں نائٹن پائرم40گرام یا200ملی لٹر مقدارفی ایکڑ 100لٹر پانی میں ملاکر سپرے کریں۔

مزید :

کامرس -