رواں مالی سال، انجینئر نگ مصنوعات کی برآمدات میں 23۔1فیصد اضافہ

  رواں مالی سال، انجینئر نگ مصنوعات کی برآمدات میں 23۔1فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں مجموعی طور پر 1.23 فیصد اضافہ ہوا ہے. اس دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات میں 137.01 فیصد جبکہ الیکٹریکل مشینری کی متفرق برآمدات میں 41.21 فیصد اور بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں بھی 26.85 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات کا حجم 10 ہزار 720 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 8 ہزار 843 ملین روپے رہا تھا۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی مجموعی قومی برآمدات میں ایک ہزار 877 ملین روپے یعنی 21.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ٹرانسپورٹ آلات کی برآمدات 354 ملین روپے رہی تھیں جبکہ رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 839 ملین روپے تک پہنچ گیا اور گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں ٹرانسپورٹ آلات کی ملکی برآمدات میں 485 ملین روپے یعنی 137.01 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہیبق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران الیکٹریکل مشینری کی متفرق برآمدات کا حجم 41.21 فیصد, 675 ملین روپے کے اضافہ سے دو ہزار 313 ملین روپے تک بڑھ گیا۔

جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم ایک ہزار 638 ملین روپے رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی کے ابتدائی پانچ ماہ میں بجلی کے پنکھوں کی برآمدات ایک ہزار 80 ملین روپے رہی تھیں جو رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 2019ء کے دوران ایک ہزار 370 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران بجلی کے پنکھوں کی قومی برآمدات میں 290 ملین روپے یعنی 26.85 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -