کاشتکاروں کو غیر متوقع بارش سے بچاؤ کیلئے منصوبہ بندی کرنیکی ہدایات

کاشتکاروں کو غیر متوقع بارش سے بچاؤ کیلئے منصوبہ بندی کرنیکی ہدایات

  

اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ غیر متوقع بارش کے نقصانات سے فصلوں کو بچانے کیلئے منصوبہ بندی کریں۔ ملک بھر میں حالیہ بارش کی وجہ سے کپاس کی فصل کو زیادہ نقصان کا خدشہ ہے کاشتکار طبقہ کو کہا گیا ہے کہ تیار فصلوں کی برداشت کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ پیداواری نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں جاری بارشوں کا حالیہ دورانیہ آئندہ منگل تک جاری رہ سکتا ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی وجہ سے نہ صرف ٰندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے بلکہ اس سے فصلیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔ کاشتکار طبقہ کو چاہئے کہ مختلف فصلوں کو بارش کے منفی اثرات سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے کھیتوں سے پانی کے اخراج کا مناسب بندوبست کریں اور اس حوالہ سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت حکمت عملی مرتب کر کے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید :

کامرس -