فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی آر پی او سے ملاقات

    فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی آر پی او سے ملاقات

  

فیصل آباد (پ ر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا سکندر اعظم خان کی قیادت میں تاجروں کے ایک وفد نے ریجنل پولیس آفیسرراجہ رفعت سے ملاقات کی اور ان کے چھوٹے بھائی راجہ نگہت مختار کی المناک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لئے بھی دعا کی، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔ اس موقع پر رانا سکندر اعظم خان کے ہمراہ چوہدری طلعت محمود، حاجی عابد، بابر شہزاد، سیدضیاء علمدارحسین،قیصرشمس گچھا،محمداسلم بھلی،اور یاسررفیق موجودتھے۔

مزید :

کامرس -