قلعہ کہنہ قاسم باغ کے داخلی راستے پر شجر کاری کی ہدایات
ملتان (اے پی پی)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان قمرزمان قیصرانی نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کے داخلی راستے پر مزید درختوں اور پودوں کی شجر کاری کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم ملتان اور جنوبی پنجاب کا اہم ترین مقا م ہے۔جہاں لوگوں کی روحانی وابستگی بھی ہے خواہش ہے کہ عوام الناس جب قلعہ کا رُخ کریں تو اُنہیں ٹھنڈک،تازگی اور خوبصورتی کا احساس ہو۔ملتان کے تمام پارکس اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کی جانب گامزن ہیں۔قلعہ کہنہ قاسم باغ،نورالحسن پارک اور عام خاص باغ کادورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نورالحسن پارک میں 400سے زائد درختوں اورپودوں کے سا تھ ساتھ گھاس کی شجر کاری مکمل کر لی ہے۔