وزیراعظم سندھ کیلئے خصوصی شوگر انکوائری کمیٹی تشکیل دیں، فردوس شمیم

وزیراعظم سندھ کیلئے خصوصی شوگر انکوائری کمیٹی تشکیل دیں، فردوس شمیم

  

کراچی (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے وزیراعظم عمران خان سے سندھ کیلئے خصوصی شوگر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزرا غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، سندھ میں موجود 38 شوگر ملوں میں سے 18 پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور اومنی گروپ کی ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے دباؤ پرکئی مالکان نے شوگرملزفروخت کیں۔ سندھ حکومت نے شوگر ملز کو 200 کروڑ روپے کی سبسڈی دی۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اومنی گروپ جو 6 یونٹ سے شروع ہوا اتوار کو اس کے 83 یونٹ ہیں، یہ سندھ بینک کو ڈبونے والے ہیں، سندھ کے عوام ان کی لوٹ مار سے تنگ آ چکے، پیپلزپارٹی اور بانی ایم کیوایم کے طریقہ کارمیں کوئی فرق نہیں۔فردوس شمیم نقوی کا گورنراسٹیٹ بینک سے گزارش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ بینک کا آڈٹ کرایا جائے۔ صوبے میں فنانشل ایمرجنسی لگانا لازم ہے ورنہ چور چوری کرتے رہیں گے۔

فردوس شمیم

مزید :

صفحہ اول -