سعودی عرب، مسجد نبوی سمیت دیگر مساجد عام نمازیوں کیلئے کھول دی گئیں 

سعودی عرب، مسجد نبوی سمیت دیگر مساجد عام نمازیوں کیلئے کھول دی گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ المکرمہ (آئی این پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اجازت سے مسجد نبوی عام نمازیوں کیلئے کھول دی گئی ہے۔کورونا وبا کے باعث بند کیے جانے کے تقریباً ڈھائی ماہ بعد مسجد نبوی  نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ اتوار کی صبح مسجد نبوی سے آنے والی  فجر کی اذان معمول سے ہٹ کردی گئی تھی، اذان سے پہلے ہی نمازی جوق در جوق مسجد پہنچے جہاں طبی عملے نے مسجد میں داخلے سے پہلے نمازیوں کا درجہ حرارت چیک کیا۔حفاظتی انتظامات کے تحت مسجد کی مجموعی گنجائش کے مطابق 40 فی صد نمازیوں کو داخلے کی اجازت ہے۔مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے نمازیوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے، جائے نماز ساتھ لانے اور وضو گھر سے کرکے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مسجد نبوی  کے ساتھ اتوار سے سعودی عرب کے دوسرے شہروں کی مساجد میں بھی نماز کی باجماعت ادائیگی شروع ہو گئی ہے لیکن مسجد الحرام کو اب تک عام نمازیوں کے لیے نہیں کھولا گیا ہے جبکہ سعودی عرب کی علما کونسل کی طرف سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرونا کی وبا سے خود بھی بچیں اور بیماری پھیلانے سے دوسروں کو بچائیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے سپریم علما کونسل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ معمر افراد، بچے،خواتین اور دائمی امراض کا شکار افراد اپنے گھروں میں نماز پنجگانہ ادا کریں۔ مذکورہ تمام افراد کا مساجد میں جمعہ کی نماز کے لیے آنا ضروری نہیں۔ وہ گھروں میں ظہر کی نماز ادا کرسکتے ہیں۔علما نے وبا کے دنوں میں مخصوص طبقے کے افراد کو با جماعت نماز کی ادائی سے استثنیٰ دینے کیلیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان لا ضرر ولا ضرار کو بہ طور جواز پیش کیا ہے۔اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک اورفرمان ہے کہ جب بندہ بیمار ہوتا یا سفرمیں ہوتا ہے اس کے عمل کا حکم صحت مند مقیم کی طرح ہے۔
سعودی مساجد 

مزید :

صفحہ اول -