بھارت میں پکڑے گئے کبوتر کے مالک نے خفیہ کوڈ کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا
اسلام آباد (آئی این پی) بھارتی میڈیا اور حکمرانوں کا پاکستانی کبوتر پکڑنے اور جاسوسی کا الزام لگانیکا پروپیگنڈا مذاق بن کر ناکام ہو گیا۔چند روز قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا کے سرحدی علاقے سے ایک کبوتر پکڑا گیا ہے جس پر شبہ ہے کہ اسے پاکستان نے جاسوسی کے لیے تربیت دی ہے۔بھارتی میڈیا کے اس دعوے پر سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا گیا اور صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔تاہم اب اس حوالے سے کبوتر کے دعویدار شکرگڑھ کے رہائشی حبیب اللہ کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ حبیب اللہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا دعوی جھوٹا تھا کہ کبوتر کے پاؤں میں خفیہ کوڈ ہے کیونکہ کبوتر کے پاؤں میں موجود چھلے پر فون نمبر درج ہے، میں تمام کبوتروں کو یہ چھلے پہناتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس سے علم ہوا ہے کہ بھارت نے میریکبوترکو آزاد کر دیا ہے مگر میرا کبوتر اب تک میرے پاس نہیں پہنچا۔کبوتر کے دعویدار حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ کبوتر کی بے گناہی سے بھارتی پروپیگنڈا غلط ثابت ہوا ہے۔
بھارتی دعویٰ مسترد