سفارتکاروں کو بھارت کی طرف ناپسندیدہ قرار دینے پر پاکستان کا جوابی ردعمل بھی آگیا

سفارتکاروں کو بھارت کی طرف ناپسندیدہ قرار دینے پر پاکستان کا جوابی ردعمل بھی ...
سفارتکاروں کو بھارت کی طرف ناپسندیدہ قرار دینے پر پاکستان کا جوابی ردعمل بھی آگیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دو سفارتی اہلکاروں کو ناپسندیدہ قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فارقی نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو ناپسندیدہ قرار دینا اور انہیں 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم قابل مذمت ہے، سفارتکاروں پر الزام بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا طےشدہ حصہ ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ سفارتکاروں پر بھارتی حکام کی جانب سے تشدد اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتکاروں کو جھوٹے الزامات کا اعتراف کرنےکے لیے دباوَ ڈالا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نئی دہلی میں پاکستان کے2 سفارتی اہلکاروں کو 31 مئی کو بھارتی حکام نے جھوٹےالزامات پراٹھا لیا تھا بعد ازاں پاکستانی ہائی کمیشن کی مداخلت پر دونوں اہلکاروں کو رہا کیا گیا۔

مزید :

قومی -