خورشید شاہ کیخلاف انتقامی کارروائی بند کی جائے، مہرین بھٹو

خورشید شاہ کیخلاف انتقامی کارروائی بند کی جائے، مہرین بھٹو

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں ممبر قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق ایم این اے ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہا ہے کہ سید خورشیر شاہ کے خلاف انتقامی کاروای بند کی جائے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہاکہ کورونا کی موجودہ خراب صورتحال میں خورشید شاہ کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ نے ملک کی خدمت کی ہے، سید خورشید شاہ کی صحت کو نقصان پہنچنے کی صورت میں ذمہ دار حکومت ہو گی۔

مہرین بھٹو

مزید :

صفحہ آخر -