پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے کم قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے، وزیراعظم عمران خان

پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے کم قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے، ...
پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے کم قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے، وزیراعظم عمران خان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان لکھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں سب سے کم قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے، بھارت میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں ہم سے2گنا زیادہ ہیں جب کہ بنگلادیش، سری لنکا اورنیپال میں قیمتیں 50سے75 فیصد زائد ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا تھاجس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 5پیسے اضافے کےساتھ80روپے 15 پیسے تک پہنچ گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت گیارہ روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35روپے 56 پیسے ہوگئی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کم ہو کر 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کی تھی جس میں سفارش کی گئی تھی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت گیارہ روپے کم کی جائے۔

سفارش کی گئی تھی کہ پیٹرول 7 روپے 6 پیسے، مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے کم کیا جائے جبکہ لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا اور ہائی سپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کیا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -