پشاو ر، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 399گاڑیاں ٹرمینل میں بند،مالکان کو جرمانے 

پشاو ر، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 399گاڑیاں ٹرمینل میں بند،مالکان کو ...

  

پشاور(این این آئی)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ ہفتے 399 گاڑیاں ٹرمینل میں بند کر کے مالکان پر جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کی گئیں اس دوران شہریوں کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی دی اور ان میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے گئے  اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ ہاتھ ملانے‘ گلے ملنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور منہ‘ ناک اور آنکھوں کو چھونے سے گریز کرنے سمیت صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ یہ خطرناک وائرس با آسانی ختم ہو اور مزید قیمتی جانیں اس جان لیوا وائرس کا شکار نہ بنیں۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں اور منظم ٹریفک میں اپنا کردار ادا کریں۔

سی ٹی او

مزید :

صفحہ اول -