وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹر محمد اعظم کے انتقال پر اظہارافسوس
پشاور(این این آئی) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ پولیس سروس ہسپتال پشاور کے پیتھالوجسٹ ڈاکٹر اورنگزیب اور نوشہرہ ہسپتال کے چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اعظم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور صوبائی حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل صورتحال میں طبی عملے کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے گا۔
انتقال