طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل، ایئربس ٹیکنیکل ٹیم کراچی سے فرانس روانہ

طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل، ایئربس ٹیکنیکل ٹیم کراچی سے فرانس روانہ
طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل، ایئربس ٹیکنیکل ٹیم کراچی سے فرانس روانہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے پر ایئربس ٹیکنیکل ٹیم کراچی سے فرانس روانہ ہو گئی ،ایئر بس ٹیکنیکل ایڈوائزرز طیارہ حادثے کی حتمی رپورٹ فرانس میں تیار کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایوی ایشن ذرائع کاکہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے پرایئربس ٹیکنیکل ٹیم کراچی سے فرانس روانہ ہو گئی،ٹیکنیکل ایڈوائزرز کو واپس لے جانے کیلئے ایئر بس اے 330 صبح 6 بجے کراچی پہنچی تھی،خصوصی پرواز اے آئی بی 1889 فرانس کیلئے صبح 8 بجکر 2 منٹ پر روانہ ہوئی۔

حادثے کی تحقیقات کیلئے 11 ٹیکنیکل ایڈوائزرفرانس سے 26 مئی کو کراچی پہنچے تھے،ایئربس کمپنی کے ماہرین نے 5 دن میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی اپنی تحقیقات مکمل کرلیں،ایئربس ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد بھی اکٹھے کئے اور رن وے کا معائنہ بھی کیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ایئر بس ٹیکنیکل ایڈوائزرز طیارہ حادثے کی حتمی رپورٹ فرانس میں تیار کریں گے،آلات کی ڈی کوڈنگ کیلئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے کچھ ممبران بھی فرانس جائیں گے،جہاز کے فلائٹ ڈیٹا رکارڈر اور کاک پٹ وائس رکارڈر کی ڈی کوڈنگ کل فرانس میں شروع ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -