بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کرپشن کیس ،جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کرپشن کیس ،جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ...
بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کرپشن کیس ،جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کرپشن کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی،احتساب عدالت اسلام آبا د نے فرزانہ راجہ سمیت دیگر ملزمان کو 19جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،سابق چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئیں،جج محمد بشیر کی چھٹی کے باعث بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی،احتساب عدالت اسلام آبا د نے فرزانہ راجہ سمیت دیگر ملزمان کو 19جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔واضح رہے کہ سابق چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ پر غیر قانونی ٹھیکوں کا الزام ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -