سرفراز بگٹی کے کانوائے میں شامل لیویز گاڑی کو حادثہ، کتنے لوگوں کی جان چلی گئی؟ افسوسناک خبر

سرفراز بگٹی کے کانوائے میں شامل لیویز گاڑی کو حادثہ، کتنے لوگوں کی جان چلی ...
سرفراز بگٹی کے کانوائے میں شامل لیویز گاڑی کو حادثہ، کتنے لوگوں کی جان چلی گئی؟ افسوسناک خبر

  

کوئٹہ(ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے کانوائے میں شامل ایک گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 5 لیویز اہلکار ( گن مین) جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔حادثہ لورالائی کے قریب میختر کے علاقے میں پیش آیا میرسرفراز بگٹی اور ان کے اہلخانہ حادثے میں محفوظ رہے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اے سی لورا لائی کے مطابق سرفراز بگٹی فیملی کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان سے ڈیرہ بگٹی جا رہے تھے کہ ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوگیا، اے سی سلیم خان کے مطابق میر سرفراز بگٹی اور اہلخانہ جو دوسری گاڑی میں سوار تھے حادثے میں محفوظ رہے اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -