جدہ سے مزید 251 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ایک اور خصوصی پرواز کے ذریعے جدہ سے مزید 251 پاکستانی مسافر وطن واپس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ایک اور خصوصی پرواز پی کے 8732 جدہ سے کراچی پہنچ گئی، پرواز کے ذریعے 251 مسافر سعودی عرب سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے مسافروں کو جدہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے رخصت کیا۔
اس سے قبل ہفتے کو جدہ سے خصوصی پرواز کے ذریعے 255 افراد اسلام آباد گئے تھے جبکہ جمعرات کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 8764 جدہ سے فیصل آباد گئی تھی، اس پرواز کے ذریعے 147 پاکستانی وطن پہنچے تھے۔