پنجاب میں سکول کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ،جوکھولے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی ،وزیر تعلیم مرادراس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہاہے کہ پنجاب میں سکول کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ،15جون کو کوئی سکول نہیں کھلے گا ،جوکھولیں گے تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے ۔
وزیر تعلیم مراد راس نے کہاہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے،سکول کھول دیئے گئے تو کورونا پھیلے گا جو ہم نہیں ہونے دیں گے۔ان کاکہنا ہے کہ سکول کھولنے کا مطالبہ کرنے والے اکثریت نہیں کم ہی لوگ ہیں،سکول کھولنے والے کچھ افراد کوصرف آمدنی میں نقصان کا افسوس ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہاکہ 15جون کو کوئی سکول نہیں کھلے گا ،جوکھولیں گے تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے ،سکول کھولنے کامطالبہ کرنے والے کچھ افراد کوصرف آمدنی میں نقصان کا افسوس ہے جبکہ 200فیصد والدین بچوں کوسکول بھیجنے کے حق میں نہیں ۔