کورونا وائرس، کرکٹ کے نئے قوانین کے تحت کیا چیزیں ضروری ہوں گی ؟ باولرز کیلئے پریشانی اور بلے بازوں کی موجیں
سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق سپیڈ اسٹار وقار یونس کا کہنا ہے کہ گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے بلے بازوں کو فائدہ اور بولرز کو نقصان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے کہا ہے ہے کہ گیند کو ڈس انفکیٹ کرنے سے بلے بازوں کو فائدہ اور بولرز کو نقصان ہوگا، گیند کی جب چمک نہیں ہوگی تو سوئنگ بھی نہیں ہوگی۔ تھوک سے گیند کو نہ چمکانے کا عادی ہونا پڑے گا۔ کامیابی کے بعد جشن نہ منانا عجیب سے لگے گا۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بحالی کے لیے سب کو نئے قوانین کا عادی ہونا پڑے گا۔ کرکٹ میں سب کو بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہوگی، ذرا سی لاپرواہی سے نقصان ہوسکتا ہے۔کورونا وائرس سے کرکٹ کا حسن ماند پڑجائے گا۔