فوادچودھری کاوزیراعظم عمران خان سے نوازشریف کے پاکستان میں ٹیسٹوں سے متعلق تحقیقات کامطالبہ

فوادچودھری کاوزیراعظم عمران خان سے نوازشریف کے پاکستان میں ٹیسٹوں سے متعلق ...
فوادچودھری کاوزیراعظم عمران خان سے نوازشریف کے پاکستان میں ٹیسٹوں سے متعلق تحقیقات کامطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے وزیراعظم عمران خان سے نوازشریف کے پاکستان میں ٹیسٹوں سے متعلق تحقیقات کامطالبہ کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرفوادچودھری نے وزیراعظم عمران خان کوخط تحریرکیا ہے جس میں فوادچودھری نے نوازشریف کے پاکستان میں ٹیسٹوں سے متعلق تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔
فوادچودھری نے خط میں کہاہے کہ نوازشریف کی سامنے آنیوالی تصاویرمیں حالت اچھی نظرآرہی ہے،نوازشریف ٹیسٹ رپورٹس حکومت کےساتھ شیئرنہیں کررہے،وفاقی وزیر کاکہنا ہے کہ برطانوی لیبارٹریزنے نوازشریف کی بیماری کی تصدیق نہیں کی، نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس سے متعلق تحقیقات کی ضرورت ہے۔
فوادچودھری نے مطالبہ کیا کہ ٹیسٹ رپورٹس کی انکوائری کیلئے کمیٹی بنائی جائے،خدشہ ہے عدالتوں سے ریلیف کیلئے جعلی ٹیسٹ رپورٹس تیارکی گئیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی تصاویربتارہی ہیں کہ وہ صحت مندہیں،حقائق مسخ کرکے نوازشریف کے بیرون ملک جانے کی راہ ہموارکی گئی۔