اسلام آباد ہائی کورٹ ،میئر شیخ انصر کی بحالی کےخلاف حکومتی اپیل واپس لینے پر خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ ،میئر شیخ انصر کی بحالی کےخلاف حکومتی اپیل واپس لینے پر ...
اسلام آباد ہائی کورٹ ،میئر شیخ انصر کی بحالی کےخلاف حکومتی اپیل واپس لینے پر خارج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر کی بحالی کےخلاف حکومتی اپیل واپس لینے پر خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں میئر شیخ انصر کی بحالی کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی،وفاق سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اورمیئر کی طرف سے کاشف علی ملک عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ مجھ سے مشورہ کیے بغیرانٹراکورٹ اپیل دائرکی گئی،انٹرا کورٹ اپیل پرکارروائی نہیں کرناچاہتے۔عدالت نے میئراسلام آبادکی بحالی کیخلاف وفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیل واپس لینے پر خارج کردی۔

واضح رہے کہ میئراسلام آبادنے وفاقی حکومت کی طرف سے معطلی پرحکم امتناع لے رکھاہے جبکہ وفاق کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بینچ نے 21 مئی کو شیخ انصر عزیز کو عہدے پر بحالی کا حکم دیا،شیخ انصر عزیز کو وزارت داخلہ نے 17 مئی کو 90 روز کےلئے معطل کیا تھا، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ شیخ انصر عزیز کی بحالی کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -