ریلوے پولیس کا ایک اور ملازم کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق

ریلوے پولیس کا ایک اور ملازم کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق
ریلوے پولیس کا ایک اور ملازم کورونا کا شکار ہوکر جاں بحق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریلوے پولیس کا ایک اور ملازم کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ریلوے پولیس کا ایک اور ملازم کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ہے، کانسٹیبل سید جوہر عباس لوکو شیڈ لاہور میں تعینات تھا، اسے 27 مئی کو ریلوے کیرن ہسپتال داخل کروایا گیا تھا،31مئی کو ریلوے کیرن ہسپتال کی انتظامیہ نے سید جوہر عباس کو میوہسپتال ریفر کیا، میوہسپتال انتظامیہ نے جوہر عباس کو کورونا کا مریض قرار دیا، میو ہسپتال میں ہی جوہر عبا س انتقال کرگیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -