اثاثہ جات،منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف نے عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دیدی

اثاثہ جات،منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف نے عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں ...
اثاثہ جات،منی لانڈرنگ کیس،شہبازشریف نے عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دیدی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی،امجدپرویزایڈووکیٹ نے شہبازشریف کی درخواست دائرکی ،درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب نے بدنیتی کی بنیادپراثاثہ جات کیس بنایا،منی لانڈرنگ کے الزامات بے بنیادہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کاخدشہ ہے،لہٰذاعبوری ضمانت منظورکی جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -