وزیراعظم عمران خان کا قوم سے ایک مرتبہ پھر مخاطب ہونے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے ایک مرتبہ پھر مخاطب ہونے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان کا قوم سے ایک مرتبہ پھر مخاطب ہونے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں عید الفطر کے گزرتے ہی کورونا وائرس کے وار تیز ہو گئے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر تقریبا تین ہزار مریض سامنے آ رہے ہیں جبکہ اموات میں بھی ہوشربا اضافہ ہواہے ، اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اظہار خیال کریں گے جس میں وہ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے جبکہ حکومتی اقدامات پر قوم کو اعتماد میں بھی لیں گے ۔ قوم سے خطاب کے دوران وفاقی وزراءاور معاونین بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 61 ہزار 136 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 964 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 72ہزار 460 تک جا پہنچی ہے جن میں سے 26 ہزار 83 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔
سندھ میں 28 ہزار 245، پنجاب میں 26 ہزار 240 ، خیبرپختون خوا میں 10 ہزار27، بلوچستان میں 4 ہزار 393 ، اسلام آباد میں 2 ہزار 589، گلگت بلتستان 711 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 255 ہوگئی۔
سرکاری اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے مزید 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعدادایک ہزار 543 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 497 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 481، خیبر پختونخوا میں 473، اسلام ا?باد میں 28، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -