روٹی نہ پکانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، پھر سالوں نے بہنوئی کیساتھ کیا سلوک کیا؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

روٹی نہ پکانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، پھر سالوں نے بہنوئی کیساتھ کیا سلوک ...
روٹی نہ پکانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، پھر سالوں نے بہنوئی کیساتھ کیا سلوک کیا؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے

  

ساہیوال (ویب ڈیسک)میاں چنوں میں روٹی نہ پکانے پر شوہر نے بیو ی پر تشددکر دیا جس کی اطلا ع ملنے پر خاتون کے بھائی گھرپہنچ گئے اور بہنوئی پر اس قدر تشدد کیا کہ وہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق میاں چنوں کے علاقے منشاء موڑ میں روٹی پکانے سے انکار پر عبدالقیوم نے اپنی بیوی پر تشدد کیا اور انہیں شدید زخمی کر دیا۔اس بات کی اطلاع ملنے پر خاتون کے 2 بھائی اور دیگر ورثاء گھر پہنچ گئے اور بہنوئی کو ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا۔پولیس کے مطابق شدید تشدد کی وجہ سے بہنوئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کی مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید :

جرم و انصاف -