استعفیٰ وزیراعظم کے کہنے پردیا،بیرسٹرفروغ نسیم

استعفیٰ وزیراعظم کے کہنے پردیا،بیرسٹرفروغ نسیم
استعفیٰ وزیراعظم کے کہنے پردیا،بیرسٹرفروغ نسیم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ استعفیٰ وزیراعظم کے کہنے پردیا،وزیراعظم عمران خان نے استعفیٰ منظورکرلیاہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ استعفیٰ وزیراعظم کے کہنے پردیا،وزیراعظم عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیااورکیس لڑنے کے دوران وزارت کا قلمدان وزیراعظم کے پاس رہے گا،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی درخواست پر وفاق کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی،بار کونسل یا کسی بھی شخص کےخلاف ذاتی عناد نہیں،مقدمے میں صرف بطور عدالتی معاون پیش ہوں گا،فروغ نسیم کاکہناتھا کہ بطور وزیر ہمیشہ قرآن ،حدیث اور آئین کی روشنی میں فیصلے کیے،قانون کے خلاف کبھی کچھ نہیں کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -